وزیر اعلیٰ بلوچستان کا LY-80 میزائل کامیابی پر قومی مبارکباد
کوئٹہ، 10 جنوری 2026: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کے جدید LY-80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر قومی سطح پر مبارکباد پیش کی اور اسے دفاعِ پاکستان کے لیے ایک اہم اور تاریخی کامیابی قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ LY-80 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور افواجِ پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی میں مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے سائنسدانوں، پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی انتھک محنت اور جذبے کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ میں افواج پاکستان کا کلیدی اور قائدانہ کردار قابلِ ستائش ہے اور میزائل تجربہ اسی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے کا مظہر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط، مؤثر اور ناقابلِ تسخیر بن چکا ہے، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔
Comments are closed.