کوئٹہ، کچلاک اور سبی میں فوڈ سیفٹی کریک ڈاؤن، 33 مراکز کے خلاف کارروائی

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | کوئٹہ
عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ، کچلاک اور سبی میں ہمہ گیر فوڈ سیفٹی انسپیکشن مہم کے دوران 79 کھانے پینے کے مراکز کی جانچ پڑتال کی۔ انسپیکشن کے دوران متعدد سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر 33 فوڈ پوائنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی گئی جبکہ ناقص صفائی، غیر محفوظ اسٹوریج اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25 ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ کارنرز اور پکوان مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ کارروائی کے دوران بار بار استعمال ہونے والا خراب کوکنگ آئل، غیر معیاری مصالحے اور مضر صحت اجزاء برآمد کر کے تلف کیے گئے۔
انسپیکشن ٹیموں نے مراکز میں مضر رنگوں، چائنیز نمک اور بغیر فوڈ بزنس لائسنس کاروبار کرنے والے پوائنٹس کی نشاندہی بھی کی۔ معمولی خامیوں پر 24 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

 

Comments are closed.