کوہلو: مساجد کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | کوہلو
رکن صوبائی اسمبلی نواب چنگیز مری کی خصوصی ہدایت پر ضلع کوہلو میں مساجد کو مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں دور دراز علاقوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ یا عدم دستیابی کے مسائل درپیش ہیں۔
سولر سسٹم کی تنصیب سے مساجد میں بلا تعطل بجلی، روشنی، وضو کے لیے گرم پانی اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی، جس سے نمازیوں کو موسموں کی شدت میں سہولت ملے گی۔ اس اقدام سے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی اور متبادل توانائی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مساجد عوامی فلاح کا اہم مرکز ہیں، جنہیں جدید اور پائیدار سہولیات سے آراستہ کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ علاقہ مکینوں اور نمازیوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ دیگر علاقوں تک بھی توسیع پائے گا۔

 

Comments are closed.