گوادر میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ، 35 ہزار سے زائد بچوں کا ہدف مقرر

25

 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | گوادر
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیر صدارت ڈی پیک این آئی ڈی فروری 2026 کے تحت انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس، ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے گزشتہ پولیو مہم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس میں سسپیکٹڈ کیسز، ماحولیاتی نمونوں اور ڈیموگرافک ڈیٹا پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران ضلع گوادر میں مجموعی طور پر 35,364 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز کو درپیش مسائل کے فوری حل، مؤثر نگرانی اور سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کو پرامن، مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
تربت: آل پارٹیز اور انجمن تاجران کا میراتھن ریس کے انعقاد میں تعاون کا اعلان
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | تربت
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت آل

Comments are closed.