ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی انجینئرمظہر سہیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نگر کالونی کونوداس میں جاری واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی معائنہ کیا
گلگت: ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی انجینئرمظہر سہیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نگر کالونی کونوداس میں جاری واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی معائنہ کیا۔
نگر کالونی گلگت میں گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیم کے تحت تمام 14 گلیوں میں پائپ لائن بچھائی گئی ہے، جس کے ذریعے گھریلو سطح پر 400 سے زائد ہاؤس ہولڈ کنکشنز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت عوام کو صاف پانی کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
آج کے دورے کا مقصد عوام کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نے اسکیم کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران سب سے بڑا مسئلہ پانی کی فراہمی کے اوقات سے متعلق سامنے آیا، جس پر ایک مؤثر اور منظم پالیسی مرتب کی گئی۔ اس پالیسی کے تحت مختلف گلیوں کے لیے پانی کی فراہمی کا باقاعدہ شیڈول ترتیب دیا گیا اور عوام کو اس سے آگاہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بعض مقامات پر پانی کے لیکیج کی شکایات بھی موصول ہوئیں، جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نوٹس لیا گیا اور متعلقہ محلہ کمیٹی کو لیکیج پر قابو پانے کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا گیا۔
نگر کالونی کے عوام نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی گئی اس سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے عوامی فلاحی منصوبے جاری رہیں گے۔
Comments are closed.