سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ سے سب ڈویژنل افیسر ممتاز علی سومرو نے ملاقات کی۔
نصیرآباد9جنوی ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ سے سب ڈویژنل افیسر ممتاز علی سومرو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سب ڈویژنل افیسر ممتاز علی سومرو نے سپرنٹنڈنگ انجینئر مدثر ظفر کھوسہ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گڈو بیراج سے بلوچستان کے حصے کے زرعی پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، جس میں موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے امور پر روشنی ڈالی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن سرکل مدثر ظفر کھوسہ نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حصے کے زرعی پانی کے حصول اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سب ڈویژنل افیسر ممتاز علی سومرو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل تمام تر صورتحال اور زرعی پانی کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے رہے ہیں جو قابلِ تحسین ہے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں افسران نے زرعی پانی کی بہتر ترسیل اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments are closed.