ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبد الرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایرایڈیکیشن کمیٹی  کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ، یو سی ایم اوز اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی

23

موسیٰ خیل 9 جنوری ۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبد الرزاق خجک کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایرایڈیکیشن کمیٹی  کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایچ او، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ، یو سی ایم اوز اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ آنے والی پولیو مہم کو ایک “مشن موڈ” کے تحت چلایا جائے گا جس میں غفلت کی قطعاً گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجود تمام پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں ڈپٹی کمشنر نے خاص طور پر انکاری کیسز پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یو سی ایم اوز مقامی علماء اور عمائدین کے ہمراہ انکاری والدین سے رابطہ کریں اور انہیں قائل کریں کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ضلع سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.۔

Comments are closed.