ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلران کا ایک اہم اجلاس میراتھن ریس کے انعقاد کے حوالے سے منعقد ہوا

23

تربت: 9 جنوری .۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلران کا ایک اہم اجلاس میراتھن ریس کے انعقاد کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں 10 جنوری کو کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول میں منعقد کیے جانے والے میراتھن دوڑ میں شہری انتظامات اور انتظامی تعاون پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس میں کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے سیکریٹری التاز سخی کے علاوہ میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلران طارق بابل، کیپٹن چاکر خان، نصیر اسماعیل، اعجاز ملائی، اسلم بلوچ، شمس بشیر اور ندیم حسرت سمیت دیگر کونسلران نے شرکت کی، جنہوں نے میراتھن ریس کے کامیاب انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں میراتھن ریس کی تیاریوں کے سلسلے میں روٹس کی صفائی، سڑکوں کی مرمت، جگہ جگہ واٹر پوائنٹس قائم کرنے اور شائقین کے لیے سہولیات کی فراہمی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سیکیورٹی اداروں سے موثر رابطے کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن ریس سے قبل صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرے، جبکہ فائر بریگیڈ، ریسکیو اور طبی عملے کو بھی الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے اور کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Comments are closed.