ضلعی انتظامیہ نے بغیر لائسنس 5 پیٹرول پمپ سیل کر دیے

23

جیکب آباد: ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر بغیر لائسنس 5 پیٹرول پمپ سیل کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام سندھ بھر میں ایکسپائر لائسنس کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ سیل کیے گئے پیٹرول پمپ میں پتھر موڑ، گوٹھ گلاب ماچھی، اور صدیق بروہی لاشاری سروس شامل ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ مہم جاری رہے گی اور غیر قانونی یا ایکسپائر لائسنس والے پیٹرول پمپ کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

Comments are closed.