لاڑکانہ رینج: پانچوں اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ اور اسنیپ چیکنگ جاری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاڑکانہ، 8 جنوری 2026: ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ، ناصر آفتاب کی ہدایت پر لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ کومبنگ اور اسنیپ چیکنگ کے آپریشنز جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں ہوٹل، مسافرخانے، موٹرسائیکلیں، رکشے، مسافر وین، بسیں اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ متعدد گاڑیوں سے ٹنٹڈ گلاسز اور فینسی نمبر پلیٹس بھی ہٹا دی گئی ہیں۔
تمام ایس ڈی پی اوز اپنے ایس ایچ اوز کے ہمراہ شہر کے اہم علاقوں اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کر رہے ہیں۔ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد کی نشاندہی جدید تکنیکی نظام، بشمول CRI، کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
اسنیپ چیکنگ کا مقصد عوامی تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ پولیس نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ عوام کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے یہ اقدامات مستقل جاری رہیں گے۔
Comments are closed.