گلگت بلتستان میں پیرا میڈیکل و نرسنگ اسٹاف کی تربیت کا آغاز

21

گلگت، 8 جنوری 2026: محکمہ صحت گلگت بلتستان اور شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل اسلام آباد کے درمیان معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں کے پیرا میڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کے لیے ریفریشر کورسز اور تربیتی پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔ پہلے بیچ میں شامل عملے کو آئی سی یو اور نیو نیٹل آئی سی یو میں جدید تربیت دی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ یہ اقدامات صحت کے شعبے کو قومی سطح کے معیار تک لے جانے میں معاون ہوں گے اور دور دراز علاقوں کے عوام کے لیے بہتر طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

Comments are closed.