گلگت بلتستان: دیامر بھاشا ڈیم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گلگت، 8 جنوری 2026: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دیامر بھاشا ڈیم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے منسٹرئل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کی خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس پر کام بلا تعطل جاری رکھنا ضروری ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

Comments are closed.