پاکستان ایکسپریس وے بلوچستان سے قومی وابستگی کی علامت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ | 8 جنوری 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ این۔25 پر تعمیر ہونے والی شاہراہ پاکستان ایکسپریس وے پاکستان کے ہر فرد کی بلوچستان سے دلی وابستگی کی واضح علامت ہے۔ یہ وسائل پورے پاکستان سے فراہم کیے گئے ہیں اور کہیں سے یہ آواز نہیں اٹھی کہ فنڈز بلوچستان کو کیوں دیے جا رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان بھر کے عوام بلوچستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کوئٹہ۔کراچی شاہراہ اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این۔25 پر پاکستان ایکسپریس وے کا افتتاح ہو رہا ہے اور وزیر اعظم نے ایف ڈبلیو او کو ہدایت دی ہے کہ یہ منصوبہ دو سال کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت، این ایچ اے اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ترقی کے اس سفر کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق منفی تاثر کے باوجود صوبائی حکومت کے پاس ان منصوبوں کو مکمل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، جس کی مثال جنوبی بلوچستان میں ایم۔8 سمیت دیگر شاہراہوں کی تکمیل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دانش اسکولز کے قیام کا فیصلہ صوبے کے غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں پانچ سے زائد دانش اسکولز کی منظوری صوبے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بلوچستان کے لیے تین سو ارب روپے کے علاوہ اضافی دو سو پچاس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو صوبے کے قانونی حق سے بھی زیادہ ہیں، جس پر بلوچستان کے عوام حکومتِ
Comments are closed.