گوادر میں بنیادی صحت مراکز کی مانیٹرنگ، عملے کی حاضری اور سہولیات کا جائزہ
گوادر | 8 جنوری 2026
بنیادی صحت کی سہولیات کو مؤثر اور فعال بنانے کے لیے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو مونڈی اور بی ایچ یو شنیکانی در کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے دونوں مراکز میں عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹرز اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یوز کو ادویات بھی فراہم کیں تاکہ مریضوں کو بروقت اور بہتر علاج کی سہولت میسر آ سکے۔
انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ڈیوٹی میں باقاعدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ڈاکٹر مرشد دشتی نے کہا کہ پی پی ایچ آئی گوادر ضلع بھر میں بنیادی صحت مراکز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری صحت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments are closed.