آن فارم واٹر مینجمنٹ منصوبوں کے فوائد براہِ راست کسانوں تک پہنچائے جائیں، سیکرٹری زراعت بلوچستان

23

کوئٹہ | 8 جنوری 2026
سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی کی زیرِ صدارت محکمہ زراعت کے آن فارم واٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹر مینجمنٹ سید قسیم آغا، ڈپٹی ڈائریکٹر احتشام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے واضح ہدایات جاری کیں کہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کے تمام منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عام کسان اور عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے جاری منصوبوں سے متعلق معلومات عوام تک پہنچائیں تاکہ کسان ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
سیکرٹری زراعت نے مزید ہدایت کی کہ جہاں جہاں آن فارم واٹر مینجمنٹ کے تحت ٹیوب ویل نصب کیے جائیں گے، وہاں کم از کم دس درخت لگانا لازمی ہوگا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کارکردگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی بھی سطح پر کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.