وندر میں غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ
وندر: شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ بغیر اجازت اور حفاظتی اقدامات کے گھریلو سلنڈرز میں گیس بھرنے کا عمل جاری ہے۔
عوامی حلقوں کے مطابق ان مراکز پر نہ آگ بجھانے کے آلات موجود ہیں اور نہ عملہ تربیت یافتہ ہے، جبکہ بعض مقامات پر ہوٹل اور بھٹیاں بھی ساتھ قائم ہیں۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حب اور اسسٹنٹ کمشنر وندر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کر کے غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز بند کیے جائیں تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔
Comments are closed.