بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 22 فوڈ پوائنٹس پر جرمانے

22

کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جاری انسپیکشن مہم کے دوران مزید 22 فوڈ پوائنٹس پر جرمانے عائد کر دیے۔

ترجمان کے مطابق 71 مراکز کی جانچ پڑتال کی گئی، جہاں ناقص صفائی، غیر معیاری اجزا، مضر صحت رنگ، ممنوعہ چائنیز نمک اور بار بار استعمال ہونے والا کوکنگ آئل پایا گیا۔

متعدد فوڈ پوائنٹس بغیر لائسنس کام کرتے پائے گئے جبکہ 21 مراکز کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ مہم مختلف علاقوں میں مسلسل جاری رہے گی۔

Comments are closed.