کوہلو: تنگا واٹر سپلائی اسکیم کا مشترکہ دورہ، صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوہلو، 08 جنوری:
کوہلو میں تنگا واٹر سپلائی اسکیم کا مشترکہ دورہ کمانڈنٹ میوند بریگیڈ کرنل فاروق اشرف اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے کیا۔ یہ منصوبہ بی آئی ایس ڈی کے تحت دس کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے، جس کا مقصد شہری علاقوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نیاز بلوچ نے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اسکیم کی تکمیل کے بعد کوہلو کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی مستقل سہولت میسر آئے گی۔
کمانڈنٹ میوند بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار اور مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل طحہ علی خان، وڈیرہ ربنواز ژنگ، ایس ڈی او غلام باری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.