بختیارآباد اور گردونواح میں گیس پریشر کی شدید کمی، شہری سردی میں بے بس
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
بختیارآباد، 08 جنوری:
بختیارآباد، لہڑی اور گردونواح میں گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ سرد موسم میں گیس کی عدم دستیابی نے روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے، جبکہ خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود صبح و شام کے اوقات میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہتا ہے، جس سے کھانا پکانا بھی ممکن نہیں۔ بزرگ، بچے اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ حالات کے باعث لوگ مہنگی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، جن کی قیمت 800 سے 1000 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، جبکہ یومیہ مزدوری اس سے بھی کم ہے۔
طلبہ و طالبات بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے ایم پی اے سردار کوہیار خان ڈومکی، ڈپٹی کمشنر سبی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے فوری نوٹس لینے اور گیس پریشر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.