قلات میں 2 تا 5 فروری پولیو مہم، 39 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
قلات، 8 جنوری
ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ 2 سے 5 فروری 2026 تک چار روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔
مہم کے دوران قلات کی دو تحصیلوں اور 19 یونین کونسلز میں 39 ہزار 636 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔ انہوں نے علمائے کرام، میڈیا اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ عوام میں شعور اجاگر کریں۔ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.