کچھی میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

27

کچھی، 8 جنوری
ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کی انتظامی و تعلیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے، غیر حاضر اور غفلت برتنے والے عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا واحد راستہ ہے، اس لیے اساتذہ کو اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کرنا ہوں گی۔
انہوں نے اسکولوں کی مانیٹرنگ مزید مضبوط بنانے، بند اسکولوں کو فعال کرنے اور طلبہ کی حاضری بڑھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کلسٹر بجٹ کے شفاف استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی زور دیا گیا۔

Comments are closed.