قلعہ سیف اللہ میں تعلیم کو اولین ترجیح قرار
قلعہ سیف اللہ، 8 جنوری 2026
ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔
اجلاس میں تعلیم کے معیار، تعلیمی اداروں کی کارکردگی، اساتذہ و طلبہ کی حاضری، ڈراپ آؤٹ ریٹ میں کمی، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو باہمی تعاون اور جوابدہی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
Comments are closed.