بارکھان میں قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ

21

بارکھان، 8 جنوری 2026
ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، پولیو آفیسرز اور تمام یونین کونسل میڈیکل افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران 51,856 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 160 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 9 فکسڈ سائٹس، 9 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 37 ایریا انچارجز مہم کی نگرانی کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اور ٹیم ورک ناگزیر ہے، اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.