قلعہ سیف اللہ میں ڈپٹی کمشنر کا دورہ، عوامی مسائل کا جائزہ

23

قلعہ سیف اللہ، 8 جنوری 2026

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ساگر کمار نے ایس پی شاہ رخ خان کے ہمراہ تحصیل کے دور افتادہ علاقوں توئی ور، باتوزئی اور ملحقہ دیہات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، امن و امان کی صورتحال اور عوامی مسائل کا براہِ راست جائزہ لینا تھا۔

انہوں نے شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور پینے کے صاف پانی، بجلی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل سنے۔ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مسائل کے فوری حل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ایسے دورے مستقبل میں بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔

Comments are closed.