وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی بجٹ کے شفاف استعمال کا اعتراف کرایا

19

کوئٹہ، 8 جنوری 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص وسائل کا 100 فیصد شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا گیا ہے، جو بہتر منصوبہ بندی اور مالی نظم و ضبط کا ثبوت ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کوئٹہ-کراچی شاہراہ اور بلوچستان میں دانش اسکولز کے قیام جیسے منصوبوں کی منظوری کا ذکر کیا، جو صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی جغرافیائی وسعت، منتشر آبادی اور سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے ترقیاتی عمل پیچیدہ ہے، تاہم امن، عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو یقینی بنا کر نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

Comments are closed.