وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو قبائلی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

21

کوئٹہ، 8 جنوری 2026

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو قبیلہ بگٹی کے چیف منتخب ہونے اور دستار بندی کی رسم کی تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت بلوچستان کی سیاست، قبائلی روایات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی صوبائی ترقی، امن و استحکام اور خوشحالی کے سفر میں مکمل تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

Comments are closed.