وفاقی محتسب کی مداخلت، کرک کے رہائشی کے پنشن بقایا جات ادا

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 07 جنوری 2025:
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس پشاور کی بروقت مداخلت سے ضلع کرک کے رہائشی، ساجد رحمان کو کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس کے خلاف دائر شکایت میں ریلیف فراہم کر دیا گیا۔ شکایت کا تعلق پنشن بقایا جات کی عدم ادائیگی سے تھا۔
کیس کی تحقیقات انویسٹیگیشن آفیسر جناب مشتاق جدون کی نگرانی میں مکمل کی گئیں، جبکہ فیصلے پر مؤثر عملدرآمد امپلیمنٹیشن آفیسر جناب قاسم جان نے یقینی بنایا۔ وفاقی محتسب کی مداخلت کے نتیجے میں ساجد رحمان کو 391,877 روپے کے پنشن بقایا جات ادا کیے گئے۔
سائل نے اپنے دیرینہ مالی مسئلے کے بروقت اور مؤثر حل پر وفاقی محتسب کے فورم کا شکریہ ادا کیا۔ ریجنل آفس نے عوامی شکایات کے فوری، شفاف اور منصفانہ حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
عوام اپنی شکایات براہِ راست وفاقی محتسب ریجنل آفس پشاور یا سرکاری    – پر درج کرا سکتے ہیں۔
اعزاز بشیر

Comments are closed.