ڈیرہ اللہ یار: وینزویلا پر امریکی کارروائی کے خلاف پاپولر لیفٹ الائنس کا احتجاج
ڈیرہ اللہ یار، 6 جنوری 2026
وینزویلا پر امریکی حملے اور صدر نکولس ماڈورو و ان کی اہلیہ کی مبینہ گرفتاری کے خلاف پاپولر لیفٹ الائنس کے زیر اہتمام جعفرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے سے کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان بلوچستان کمیٹی کے رکن کامریڈ فرحاد رند اور کامریڈ غلام محمد جمالی نے خطاب کرتے ہوئے امریکی اقدام کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور سامراجی جارحیت قرار دیا۔ مقررین نے کہا کہ وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر قبضے کے لیے یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر نکولس ماڈورو اور ان کی اہلیہ کو فوری اور باعزت طور پر رہا کیا جائے۔ مقررین نے عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ سامراجی مداخلت نے عالمی امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
Comments are closed.