پنجگور: بم دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی

25

پنجگور، 6 جنوری 2026
مرکزی جامع مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص محمد جان ولد گمانی، سکنہ گچک، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ دھماکے میں مجموعی طور پر 15 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Comments are closed.