بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا بڑا کریک ڈاؤن، 1500 کلو چرس اور 31 کلو ہیروئن برآمد

31

کوئٹہ، 6 جنوری: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی ہیں۔ پشین کے قریب کلی شادزئی سرنان سے 1500 کلو چرس اور گوٹھ شیر خان حب سے 31 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف نے کہا کہ صوبے بھر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملوث افراد کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔ یہ کارروائیاں عوام کی حفاظت اور منشیات کے خاتمے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

Comments are closed.