قلعہ عبداللہ میں غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی، تجاوزات مسمار

23

قلعہ عبداللہ، 6 جنوری 2026: ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خالد شمس کی سربراہی میں جنگل بازار مہاجر کیمپ میں غیر قانونی دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ متعدد تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان خان پانیزئی نے کارروائی کا معائنہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور جو دکانیں فوری طور پر خالی نہیں کی گئیں تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments are closed.