وفاقی محتسب خضدار نے 3,597 شکایات حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا

21

کوئٹہ: وفاقی محتسب علاقائی دفتر خضدار نے 2025 میں 3,597 شکایات نمٹائیں۔ ریجنل آفیسر محمد کاشف بلوچ کے مطابق قلات ڈویژن کے 8 اضلاع میں 3,608 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 3,597 شکایات حل کی گئیں۔ کیس ڈسپوزل کی شرح 99 فیصد اور عملدرآمد کی شرح 96 فیصد رہی۔
سال بھر مختلف اضلاع میں کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جہاں شہریوں نے نادرا، بجلی، گیس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر اداروں سے متعلق شکایات براہِ راست پیش کیں۔ زائد بلنگ اور انشورنس کلیمز کے کیسز میں شہریوں کو لاکھوں روپے کا ریلیف بھی دیا گیا۔ دفتر کی کارکردگی کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں انصاف تک رسائی کی روشن مثال قرار دیا گیا۔
قندھاری ناکہ پر رکشہ آگ لگانے کی کوشش ناکام، شہریوں کو قانونی راستہ اختیار کرنے کی ہدایت
کوئٹہ: قندھاری ناکہ پر رکشہ کے مالک نے جذباتی ہو کر گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کر کے بڑا نقصان ٹال دیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان سے بچا گیا۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے مسائل کو قانونی طریقے سے حل کریں اور قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

Comments are closed.