بلوچستان میں کم بی ٹی یو گیس پر مبنی صنعتی منصوبے کمرشل بنیادوں پر شروع کیے جائیں گے
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 6 جنوری 2026
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں کم بی ٹی یو گیس پر مبنی صنعتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تکنیکی فزیبیلٹی کی تکمیل کے بعد منصوبوں کو کمرشل بنیادوں پر شروع کیا جائے گا اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے لیے اخبارات میں ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EOI) جاری کیے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ قلات کے مارگند اور سوئی کے زن گیس فیلڈز پر فرٹیلائزر، سیمنٹ، توانائی اور سیرامکس سمیت دیگر صنعتی پلانٹس لگائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرمایہ کار کمپنیاں سماجی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی ہنرمند افراد کو روزگار کی فراہمی کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی منصوبے نہ صرف ٹیکس ریونیو میں اضافہ کریں گے بلکہ نوجوانوں کے لیے وسیع روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ سرمایہ کاری کے عمل کو شفاف اور سرمایہ کار دوست بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
Comments are closed.