اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، ڈیڑھ ٹن سے زائد منشیات برآمد

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 6 جنوری:
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 15 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1532.11 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈسٹرکٹ اٹک میں حاجی شاہ بس ٹرمینل کے قریب ایک گاڑی سے 960 گرام چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح سکھر سٹی بائی پاس کے قریب کارروائی کے دوران گاڑی سے 150 گرام کوکین برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
بلوچستان میں کلی شادزئی سرنان، ڈسٹرکٹ پشین کے قریب بڑی کارروائی کے دوران 1500 کلوگرام چرس (گردہ) برآمد کی گئی۔ ایک اور کارروائی میں ڈسٹرکٹ حب کے علاقے گوٹھ شیر خان سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 31 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.