قائداعظم روڈ پر غیر قانونی تجاوزات، شہریوں کی تشویش

20

جیکب آباد، 5 جنوری 2026:
قائداعظم روڈ پر ڈولفن بیکری کے قریب غیر قانونی تجاوزات شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عام طور پر غریب اور چھوٹے کاروباری طبقے کو ہراساں کرتی ہے، جبکہ اثر و رسوخ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور متعلقہ ٹیم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مسلسل آپریشن جاری رکھیں تاکہ شہر میں ٹریفک اور عوامی زندگی متاثر نہ ہو اور قانون سب کے لیے یکساں لاگو ہو

Comments are closed.