سینیٹر روبینہ خالد کا کراچی میں بی آئی ایس پی دفاتر کا دورہ، خواتین کو سوشل پروٹیکشن والٹ سم فوری حاصل کرنے کی ہدایت

18

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کراچی، 5 جنوری 2026:
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کراچی میں تحصیل آفس آرام باغ اور ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مستحق خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام ہے اور پہلی بار ایک کروڑ خواتین کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں، جس سے فراڈ اور کرپشن کا خاتمہ اور ادائیگیوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سوشل پروٹیکشن والٹ کے لیے فراہم کی جانے والی سمز مکمل طور پر مفت ہیں۔
سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت خواتین اور ان کے بچوں کو اسکلز کی تربیت دی جائے گی تاکہ انہیں معاشی طور پر خود مختار بنایا جا سکے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ بی آئی ایس پی کے نام پر کسی بھی قسم کی جعلسازی کی فوری نشاندہی کریں، جس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.