وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر خصوصی پیغام

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 05 جنوری 2026:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کشمیری عوام کے یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج سے 77 سال قبل اقوامِ متحدہ نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا تھا، مگر بدقسمتی سے آج بھی کشمیری قوم اس بنیادی اور تسلیم شدہ حق سے محروم ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور جاری ہیں اور معصوم کشمیری عوام سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی ہر سطح پر اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ملنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

Comments are closed.