کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی

20

کراچی: سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث کراچی ایک بڑی دہشت گردانہ تباہی سے بچ گیا۔ بلدیہ رئیس گوٹھ کے علاقے میں بارودی مواد سے بھرے ایک منی ٹرک کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق منی ٹرک سے تقریباً دو ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جبکہ قریبی کمپاؤنڈ سے دیسی ساختہ بارودی مواد سے بھرے 60 ڈرم اور پانچ گیس سلنڈر بھی تحویل میں لیے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے کے بشیر زیب گروپ سے ہے، جبکہ دہشت گردوں کا ہدف شہر کے مصروف تجارتی مراکز تھے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے انتہائی مہارت کے ساتھ بارودی مواد کو محفوظ طریقے سے ڈیفیوز کر دیا۔ سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سی ٹی ڈی سندھ آج ہنگامی پریس کانفرنس کرے گی۔

Comments are closed.