اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 12 کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد:
انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 90.73 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
اے این ایف کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ایک ملزم سے 1200 گرام چرس برآمد ہوئی، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ راولپنڈی کے انٹرنیشنل میلنگ آفس میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 28 گرام ویڈ پکڑی گئی۔
دیگر کارروائیوں میں شیخوپورہ، لاہور، قصور، جامشورو، اسلام آباد اور اٹک میں مختلف مقامات پر چرس، ہیروئن اور آئس برآمد کی گئی، جبکہ لاہور میں ایک ملزم کے قبضے سے منشیات کے ساتھ ڈرون اور ریموٹ کنٹرول بھی برآمد ہوا۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.