نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کاچینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ ،پاکستان۔چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی
اسلام آباد۔4جنوری :نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر بیجنگ کا دورہ کیا اور پاکستان۔چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے تمام پہلوو ¿ں کا جامع جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی سطح کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سی پیک، تجارت، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے تفصیلی گفتگو کی۔دونوں اطراف سے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے اور دونوں ممالک کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا دونوں رہنماو ¿ں نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان انداز میں منانے پر بھی اتفاق کی
Comments are closed.