بلوچستان: 2025 میں 430 افراد جاں بحق، 33 ہزار سے زائد زخمی ٹریفک حادثات میں
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ – 4 جنوری 2026
بیلا، 4 جنوری 2026 – عسکر انٹرنیشنل رپورٹ – یکم جنوری تا 31 دسمبر 2025 تک بلوچستان میں 24 ہزار 484 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 430 افراد جاں بحق اور 33 ہزار 972 زخمی ہوئے۔
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات این 50 ژوب، این 25 ترمہ خضدار اور این 25 وندر پر پیش آئے۔ اس دوران 3 ہزار 259 او پی ڈیز بھی کی گئیں۔
عوامی حلقوں نے حکومتی عدم توجہی اور ڈرائیورز کی لاپراہی کو حادثات کی بنیادی وجہ قرار دیا اور فوری اقدامات کے مطالبہ کیا۔ ٹریفک قوانین پر سختی، سڑکوں کی بہتری اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے زور دیا گیا۔
Comments are closed.