یونیورسٹی آف گوادر میں اسپرنگ 2026 داخلہ ٹیسٹ، خواتین امیدواروں کی شرکت 45 فیصد
گوادر، 4 جنوری 2026 – عسکر انٹرنیشنل رپورٹ – یونیورسٹی آف گوادر میں اسپرنگ 2026 سیشن کے لیے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد کیے گئے، جن میں تقریبا 45 فیصد خواتین امیدوار شامل تھیں۔
انٹری ٹیسٹ کے لیے تین مراکز قائم کیے گئے اور امیدواروں کی سہولت کے لیے گوادر شہر سے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر نے شفافیت کے لیے مراکز کا دورہ کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ داخلہ عمل مکمل میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے اور کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یونیورسٹی کا مقصد طلبہ کو جدید علوم، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ صوبے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں
Comments are closed.