ڈیرہ مراد جمالی: 2.5 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

14

چھتر، 4 جنوری 2026 – عسکر انٹرنیشنل رپورٹ – صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں 2.5 ارب روپے کے ماسٹر پلان کے تحت منصوبوں کا افتتاح کیا، جس میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب، گلیوں کی پختگی اور لائٹنگ شامل ہے۔
ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمن خان کاکڑ نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے شہری سہولیات کی بہتری اور مستقبل کے مسائل سے بچاؤ پر زور دیا۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ منصوبے شفاف، معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں۔ شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ڈیرہ مراد جمالی جدید اور ترقی یافتہ شہر کے طور پر ابھرے گا۔

Comments are closed.