پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 1039 ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق اور 1169 زخمی

15

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ) – پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 1039 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1169 زخمی ہوئے۔ ان میں سے 489 شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 680 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ریسکیو میڈیکل ٹیموں کی بروقت طبی امداد سے ہسپتالوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی۔
اعداد و شمار کے مطابق 71 فیصد حادثات موٹر سائیکلوں کے تھے۔ متاثرین میں 654 ڈرائیور، 36 کم عمر ڈرائیور، 399 مسافر اور 126 پیدل چلنے والے شامل تھے۔ لاہور میں 224 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 204 افراد متاثر ہوئے، جبکہ گوجرانوالہ میں 63 اور فیصل آباد میں 61 حادثات میں بالترتیب 67 اور 76 افراد متاثر ہوئے۔
زخمیوں میں 936 مرد اور 243 خواتین شامل ہیں، جن کی اوسط عمر کے لحاظ سے 224 افراد 18 سال سے کم، 614 افراد 18 تا 40 سال اور 341 افراد 40 سال سے زائد ہیں۔ حادثات میں 1044 موٹر سائیکلیں، 91 آٹو رکشے، 170 کاریں، 22 وینز، 8 بسیں، 24 ٹرک اور 115 دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔
ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور لین ڈسپلن کا خیال رکھیں تاکہ حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کیا جا سکے۔
ترجمان ریسکیو پنجاب

Comments are closed.