سرگودھا میں کرنٹ لگنے سے تین بھائی جاں بحق، وزیراعلیٰ کا اظہارِ افسوس

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 4 جنوری 2026: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں کرنٹ لگنے سے تین بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.