سروس ڈلیوری اور گڈ گورننس کیلئے سی ایم انسپکشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

14

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور، 4 جنوری 2026: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے نیا نگرانی ماڈل متعارف کراتے ہوئے سی ایم انسپکشن ٹیموں کو صوبہ بھر میں متحرک کر دیا ہے۔
انسپکشن ٹیمیں باقاعدگی سے وزیراعلیٰ کو رپورٹس پیش کر رہی ہیں جبکہ براہِ راست مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل چیکنگ جاری ہے۔
عوامی شکایات اور انسپکشن رپورٹس کی بنیاد پر متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور پرنسپلز کو تبدیل کیا جا چکا ہے۔ انسپکشن ٹیمیں صحت اور تعلیم کے شعبوں کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں کی بھی نگرانی کریں گی۔

Comments are closed.