گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان کے نمائندہ وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

19

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے یوتھ لیڈرشپ آف پاکستان کے نمائندہ وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

صدر جنید سحر آفریدی کی قیادت میں وفد میں حماد خلیل، کفایت شاہ، رحیم شاہ، سارہ خانم اور دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں نوجوانوں کو درپیش مسائل اور نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،گورنر خیبرپختونخوا

نوجوانوں پر سرمایہ کاری دراصل ملک کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔فیصل کریم کنڈی

یوتھ انگیجمنٹ بحثیت گورنرمیری بنیادی ترجیح ہے، فیصل کریم کنڈی

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی

گورنر نے نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم، ابھرتے ہوئے لیڈرز کے لیے تربیتی پروگرامز اور دیگر فلاحی اقدامات میں تعاون اوریوتھ لیڈرشپ آف پاکستان کے زیراہتمام پروگرامز میں شرکت کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.