موٹروے پولیس کی 2025 کارکردگی رپورٹ، روڈ سیفٹی اور عوامی خدمت میں نمایاں پیش رفت

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 4 جنوری 2026:
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں روڈ سیفٹی، ایمرجنسی رسپانس اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 18 ہزار سے زائد مسافروں کو بروقت ایمرجنسی اور طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 54 لاکھ سے زائد شہریوں نے ٹال فری ہیلپ لائن 130 سے رہنمائی حاصل کی۔
سال کے دوران 18,500 ڈرائیونگ لائسنس، 103 سی ای کیٹیگری لائسنس اور 1,480 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹس جاری کیے گئے۔ محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے 2,674 روڈ سیفٹی پروگرامز منعقد کیے گئے۔ دورانِ سفر گم ہونے والی قیمتی اشیاء، موبائل فونز اور دیگر سامان اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔
موٹروے پولیس نے 48 چوری شدہ اور 17 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کیں، 169 لاپتہ بچوں کو گھروں تک پہنچایا اور 70 خطرناک ملزمان گرفتار کیے۔ لاکھوں چالان، منشیات و اسلحہ کی بڑی برآمدگیاں اور اسمگلنگ کی کوششوں کی ناکامی اس امر کا ثبوت ہے کہ شہریوں کا محفوظ اور باوقار سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.