لکی مروت فائرنگ واقعہ: گورنر خیبر پختونخوا کی شدید مذمت، تین پولیس اہلکار شہید
پشاور، 4 جنوری 2026:
ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ نفرت قرار دیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو امن و امان کے قیام کے لیے عظیم مثال قرار دیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی عوام شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیامِ امن کے لیے پولیس کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد پوری قوت سے جاری رکھی جائے گی۔
گورنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن و استحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments are closed.