اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 3 جنوری: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں سات کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 40.25 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت
63 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران گلبرگ لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس سے دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 615 گرام ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔
ملکی سطح پر کارروائیوں میں جی ٹی روڈ پشاور کے قریب ایک رکشے سے 18 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ منگلا روڈ دینہ کے قریب کپڑوں میں چھپائی گئی 11.38 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ یارو، ضلع پشین میں ایک ہوٹل کے قریب گاڑی سے 7 کلوگرام
آئس برآمد کر کے دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
مزید کارروائیوں میں رنگ روڈ پشاور پر ایک پارک کے قریب خاتون کے بیگ سے 2.4 کلوگرام چرس، حیات آباد پشاور کے کوریئر آفس سے پارسل میں موجود 500 گرام چرس، اور کشروٹ ضلع گلگت میں پٹرول پمپ کے قریب سے 356 گرام چرس برآمد کی گئی۔
تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
Comments are closed.